image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 23:13 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

سلمان سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں سنی دیول

سلمان سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں سنی دیول

ممبئی، 30 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول، دبنگ اسٹار سلمان خان سے باکس آفس پر ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں۔
خبریں تھیں کہ سنی دیول کی آنے والی فلم بھياجي سپر ہٹ، سلمان خان کی فلم ٹيوبلاٹ کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہے۔
لیکن اب خبر ہے کہ سنی نہیں چاہتے کہ ان کی اور سلمان کی فلم میں ٹکراؤ ہو۔
سنی دیول کا خیال ہے کہ وہ اور سلمان کافی اچھے دوست ہیں اوروہ نہیں چاہتے کہ ان کی فلم کا اثر ان کی دوستی پر پڑے۔
وہیں دوسری جانب بھياجي سپر ہٹ کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ فلم اسی دن ریلیز ہوگی۔
پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ سنی کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
فلم کی ریلیز کی ذمہ داری ان کی ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور اس مسئلے کا حل نكالیں اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ اگر یہ ٹکراؤ ہو تو برابری کا ہو اورکسی کو کوئی نقصان نہ ہو۔
کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ٹکراؤ کے باوجود بھی فلمیں اچھی کمائی کر لیتی ہیں۔
یو این آئی۔
این یو۔

image