image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 17:09 Hrs(IST)
Entertainment » Music

سنی دیول’’ ساودھان انڈیا ‘‘ کی میزبانی کریں گے

سنی دیول’’ ساودھان انڈیا ‘‘ کی میزبانی  کریں گے

ممبئی،9جنوری(یواین آئی)بالی ووڈ کےمشہور اداکار سنی دیول ریالٹی شو’’ساودھان انڈیا‘‘کی ایک خاص کڑی کی میزبانی کریں گے۔
لائف اوکے ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ٹی وی ریالٹی شو ساودھان انڈیا میں ملک میں بڑھتے جرائم کو دکھایا جاتا ہے۔
اس خاص کڑی میں سنی عصمت دری کے خلاف آوازبلند کرتے نظر آئیں گے۔
سنی دیول ان دنوں اپنی فلم ’’گھایل ونس اگین ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
سنی دیول شو کے ذریعہ شائقین کو بیدار کرتے نظر آئیں گے۔
ان کا مقصد لوگوں کو ملک میں بڑھتے جرائم کے کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے ترغیب دینا ہے۔
سنی دیول نے کہا کہ وہ اس شو کی میزبانی کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں ۔
یواین آئی۔
اےایم

image