NationalPosted at: Jul 11 2019 1:19PM اجودھیا قضیہ : سپریم کورٹ نے ثالثی کے عمل پر 18 جولائی تک رپورٹ طلب کی
نئی دہلی، 11 جولائی (یو این ن آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو بابری مسجد-اجودھیا معاملہ میں ثالثی کر رہے پینل سےثالثی کے عمل پر 18 جولائی تک پوزیشن رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج (رٹائرڈ) ایف ایم آئی خلیف اللہ کی قیادت والا ثالثی پینل اگر اجودھیا معاملہ کو حل کرنے کے لئے لاچاری کا اظہار کرتا ہے تو وہ معاملہ کی سماعت 25 جولائی سے شروع کرے گی۔
قابل غور ہے کہ جسٹس خلیف اللہ کی صدارت میں تین رکنی ثالثی پینل کوقابل قبول حل تلاش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ کمیٹی میں روحانی پیشوا شري شري روی شنکر اور ثالثی کے ماہر سینئر وکیل رام پنچوشامل ہیں۔
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ ثالثی عمل میں کوئی پیش رفت درج نہیں ہوئی ہے اور اسے بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ ثالثی عمل میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
یو این آئی،اظ