image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 14:47 Hrs(IST)
National

تین طلاق ،نابالغ بیوی سے جنسی تعلقات اور پرائیویسی کاحق- عدالت عظمیٰ کا اصلاحی اور روشن چہرہ

تین طلاق ،نابالغ بیوی سے جنسی تعلقات اور پرائیویسی  کاحق- عدالت عظمیٰ کا اصلاحی اور روشن   چہرہ

نئی دہلی، 4 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے گزشتہ سال طلاق بدعت (طلاق ثلاثہ ) کو غیر قانونی ٹھہرانے، پرائیویسی کے حق کو بنیادی حق قرار دینے اور نابالغ بیوی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے عصمت دری کے زمرے میں رکھنے جیسے تاریخی فیصلوں سے جہاں اپنا اصلاحی اور روشن چہرہ پیش کیا، وہیں کلکتہ ہائی کورٹ کے رٹائرڈ جج سی ایس كرنن کو جیل بھیج کر دکھایا کہ قانون کے سامنے کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں ہے۔
آئینی بنچ نے سائرہ بانو اور دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سال 22 اگست کو ایک بار میں تین طلاق کہہ کر نکاح کو ختم کرنے کے فعل کو غیر آئینی قرار دے کر مسلم خواتین کو بہت بڑی راحت فراہم کی۔ مسلم خواتین کو تو کئی بار ای میل، خط یا کسی دوسرے ذریعہ سے طلاق دے دیا جاتا تھا۔ اس کے شکار مسلم خواتین انصاف کے لئے سپریم کورٹ پہنچی تھی، جہاں سے انہیں بڑی کامیابی ملی، کیونکہ آئینی بنچ نے اکثریت کے فیصلے کی بنیاد پر تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا۔ پرائیویسی کے حق کو بنیادی حق کے زمرے میں رکھنا عدالت عظمی کے گزشتہ سال کے اہم فیصلوں میں شمار رہا۔ عدالت نے’ آدھار‘ سے منسلک ایک معاملے میں واضح کیا کہ پرائیویسی کا حق آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت رہنے اور ذاتی آزادی کے حق کا قدرتی حصہ ہے۔ نابالغ بیوی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے عصمت دری کے زمرے میں رکھنے کا کورٹ کا فیصلہ بھی دور رس نتائج والا ثابت ہوگا، کیونکہ یہ فیصلہ بچوں کی شادی کی طرح سماجی برائیوں پر روک لگانے کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
دراصل، بچوں کے تحفظ جنسی جرائم (پوكسو) قانون 2012 کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کو 'بچوں' کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور ایسے بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کے لیے عصمت دری مانا گیا ہے، جبکہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 375 کی شق دو کے تحت 15 سال سے زیادہ عمر کی بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات کو عصمت دری نہیں مانا گیا تھا۔ کورٹ کے حالیہ فیصلے سے دونوں قوانین کے درمیان ثنویت ختم ہو گئی ہے اور اس کا بچوں کی شادی کے خلاف مہم میں دورس اثر پڑے گا۔
جاری،یو این آئی،اظ 1149

خاص خبریں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

نئی دہلی/فاربس گنج، 23اپریل (یو این آئی) ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image