InternationalPosted at: Aug 19 2018 9:53PM سشما نے ماریشس میں پانینی زبان لیباریٹری کا افتتاح کیا
گوسوامی تلسی داس نگر(ماریشس)، 19اگست (یو این آئی) ہندستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نوجوان نسل میں ہندی کو پڑھنے اور لکھنے میں دلچسپی کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے آج پانینی زبان لیباریٹری کا افتتاح کیا۔
محترمہ سوراج نے یہاں مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں ماریشس کے وزیر تعلیم لیلا دیوی دکن لچھمن اور آر ٹ اور ثقافت کے وزیر پرتھوی راج سنگھ روپن کی موجودگی میں پانینی زبان لیباریٹری کا افتتاح کیا۔
وزیر خارجہ نے پانینی زبان لیباریٹری کی مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں نقاب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ اس لیباریٹری کے ذریعہ نوجوان نسل میں ہندی پڑھنے اور لکھنے کے تعلق سے دلچسپی کو مزید فروغ حاصل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات پر بہت خوشی اور فخر ہے کہ ماریشس میں ہندی زبان کا مستقبل پوری طرح محفوظ ہے۔
خیال رہے کہ ماریشس میں پانینی زبان لیباریٹری ہندستانی وزارت خارجہ کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ اس میں 35کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ زبان لیباریٹری سے متعلق دیگر وسائل بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ہندستان سے آئے تکنیکی ماہرین کے زریعہ ہندستانی زبانوں کے جدید سافٹ وےئر لگائے گئے ہیں جس کے ذریعہ پرائمری، سیکنڈری اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو سائنٹفک طریقہ سے زبان کو بولنا ،لکھنا اور سمجھنا سکھایا جائے گا۔
یو این ائی ۔ م ع ۔2145