Entertainment » Fashion StylePosted at: Aug 21 2016 5:28PM آنکھیں 2 کے لئے پرجوش ہیں سشمیتا سین
ممبئی ،21اگست(یواین آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین فلم’’ آنکھیں ‘‘ کی سیکول کےلئے پرجوش ہیں۔ گورانگ دوشی 2002 میں ریلیز ہوئی سوپر ہٹ فلم آنکھیں کا سیکول بنانے والے ہیں۔فلم کی ہدایت انیس بزمی کریں گے ۔آنکھیں 2 میں امیتابھ بچن ،اکشے کمار ،ارجن رام پال ،پریش راول اور سشمیتا سین نے کام کیا تھا۔ سشمیتا آنکھیں کا سیکول بنائے جانے پر بے حد پرجوش ہیں۔سشمیتا نے کہا’’فلم کا سیکول بننے سے میں بے حد خوش ہوں کیونکہ یہ شاندار فلم ہے۔اس کی اسکرپٹ مراٹھی ناٹک سےلکھی گئی۔میں اس کا دوسرا سیکول دیکھنے کےلئے پرجوش ہوں۔‘‘ آنکھیں 2 میں کام کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’میرے پاس اس کے لئے بہت ہی عام جواب ہے۔میرا کردار پہلے حصے میں ہی ختم ہوگیا تھا،کیونکہ وہ مر گئی تھی اور اگر پروڈیوسر ہارر فلم بناناچاہیں گے تو بھی میں اس میں آسکتی ہوں ،لیکن میں اس کا حصہ نہیں ہوں لیکن مجھے اس کا حصہ نہیں ہوں اس کے لئے مجھے برا لگ رہا ہے۔ یواین آئی۔اےایم۔1601