InternationalPosted at: May 29 2020 8:45AM شمالی شام میں داعش اور فوج کے درمیان لڑائی میں 20 ہلاک
دمشق،29 مئی (ژنہوا)شام کے شمالی صوبے راکا میں دولت اسلامیہ (داعش)اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی۔
شامی آبزرویٹری انسانی حقوق تنظیم نے بتایا کہ بدھ کو راکا علاقے میں شامی فوج پر داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد دونوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
برطانیہ کے گروپ نے بتایا کہ اس جھڑپ میں شام کے آٹھ فوجی اور داعش کے 11 دہشت گرد مارہے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2019 سے اب تک اس علاقے میں 533شامی فوج کے جوان اور 191 داعش کے دہشت گرد مارے جاچکےہیں۔
ژنہوا۔اےایم۔