InternationalPosted at: Jan 29 2020 10:51PM شام میں فوج کا ادلب کے دوسرے شہر پر قبضہ
دمشق، 29جنوری (ژنہوا) شام میں فوج نے بڑی فوجی مہم کے بعد بدھ کو ادلب صوبہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر معرۃ النعمان پر قبضہ کرلیا۔
شامی فوج نے بیان جاری کرکے ادلب میں باغیوں کے قبضہ والے اسٹریٹجک شہر معرۃ النعمان اور 28گاووں اور قصبوں پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔بیان میں کہا گیا کہ تمام شامی علاقوں کو آزاد کرنے تک شامی فوج ’دہشت گردوپوں‘ سے لڑتی رہے گی۔
اس درمیان جنگ پر نگرانی رکھنے والے ادارہ سیرین آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس نے کہاکہ شامی دستوں نے گزشتہ چار دنوں میں معرۃ النعمان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 6000سے زیادہ فضائی حملے کئے اور زمینی گولہ باری کی۔ برطانیہ میں واقع اس ادارہ نے دعوی کیا کہ فوجی کارروائی کے نتیجہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں مجموعی طورپر 75000شہری اپنے گھر وں سے فرار ہوگئے ہیں۔
ژنہوا۔ م ع۔ 2230