image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 17:30 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

اپنے ہر کردار سے بہت لطف اندوز ہوئی:تبو

اپنے ہر کردار سے بہت لطف اندوز ہوئی:تبو

ممبئی، 6 نومبر (یو این آئی )بالی ووڈ اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرداروں سے بہت زیادہ لطف اندوز ہونے میں کامیاب رہی ہیں۔

تبو کی فلم ’’گول مال اگین‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔
اس فلم میں انہوں نے اپنے پرانے کرداروں کی بہ نسبت ایک الگ طرح کا کردار نبھایا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ناظرین کو بھی یہ کردار بہت پسند آیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈراونی کامیڈی کرنی تھی اور اس فلم کو سائن کرنے کی یہی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی پرانی فلموں کے نبھائے کرداروں کے لئے کوئی افسوس نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپنے ہر ایک کردار سے لطف اٹھایا ہے۔

جب تبو سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی پرانی فلمیں دیکھتی ہیں؟ تو انہوں نے کہا،’’ہاں، میں دیکھتی ہوں اور کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ کیا میں ایسی اداکاری بھی کرسکتی ہوں۔

تبو کو اپنے سبھی کرداروں میں فلم ’ہو تو تو اور چینی کم‘ کے کردار بے حد پسند ہیں ان کا خیال ہے کہ میں سنیما کا حصہ ہوں، لیکن حقیقی زندگی میں میں غیر فلمی شخصیت ہوں‘‘۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1152

image