image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:28 Hrs(IST)
Regional

مجوزہ طلاق بل میں سزا اور معاوضے کو لازمی بنایا جائے، مسلم خواتین کا مطالبہ

مجوزہ طلاق بل میں سزا اور معاوضے کو لازمی بنایا جائے، مسلم خواتین کا مطالبہ

لکھنو، 14 دسمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت موسم سرما کے رواں اجلاس میں 14 نئے بل کو منظوری کے لئے پیش کرنے جارہی ہے. امید کی جارہی ہے کی ان میں ایک بار میں تین طلاق کہنے پرسزا اور معاوضے کے دینے کو لازمی بنانے والا بل بھی پیش کیا جائے گا.
حالانکہ بل کیسا ہوگا کسی کو نہیں معلوم، مگر اس پر بحث شروع گئی. مسلم فرقے میں مردوں کی بالادستی کے حامی اس کو اسلام اور شریعت میں دخل مان رہے ہیں، تو مسلم خواتین کی کافی بڑی تعداد اس کا کھلے دل سے خیرمقدم کر رہی ہے. اسلامی اسکالر نائش حسن نے کہا یہ بل مسلم خواتین کی محنت کے نتیجہ میں آیا ہے، میں ان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں. نائش نے کہا ہم سماجی انصاف پر مبنی کسی بھی انصاف پسند قانون کا استقبال کریں گے.
انہوں نے کہا برٹش انڈیا کے وقت تیار کیا گیا 1937 شریعت اپلیکیشن ایکٹ عورت مخالف تھا. جب یہ ایکٹ بنا تھا، تب اس وقت کے اسلام اور شریعت کے ماہرین نے وعدہ کیا تھا کی اس کو بہتر بنایا جائے گا، مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے. نائش نے مانگ کی کہ مسلم فیملی لا کو قانون کی شکل میں لایا جائے . ظ
بی جے پی لیڈر رومانا صدیقی نے کہا کی وہ اس بل کا خیرمقدم کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں کی بل کو سزا اور معاوضے کی گنجائش بھی ہوگی. ال انڈیا مسلمان خواتین پرسنلا بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے اس بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہندو میرج ایکٹ کی طرح آرٹیکل 14 کو بنیاد بناتے ہوئے مسلم میرج کوکو بھی قانونی شکل دی جانی چاہئے .شائستہ عنبر نے مطالبہ کیا کہ نکاح نامے کا رجسٹریشن بھی ہو نا چاہئے۔
مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بار میں تین طلاق کی حمایت میں ایک نوٹس لگا رکھا ہے ، جس میں لکھا گیا ہے کہ ہم مسلمان( مرد اور عورت)اسلامی شریعت پر یقین رکھتے ہیں،اور طلاق اسلام کا ایک لازمی حصہ ہے، جس پر پابندی ہمارے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم کو ہمارے پرسنل لا کی پیروی کرنے کی آزادی باقی رہنا چاہے۔ اس میں لوک سبھا اور سپریم کورٹ کی طرف سے مداخلت کو ہم غلط سمجھتے ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

29 Mar 2024 | 3:19 PM

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

29 Mar 2024 | 3:19 PM

ویلنگٹن، 29 مارچ (یو این آئی) کپتان حیدر نائٹ کی 35 رنز کی اننگز اور نیٹ ساویر برنٹ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4 -1 سے جیت لی۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image