image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:30 Hrs(IST)
Sports

بوپنا مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں

بوپنا مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں

میلبورن، 25 جنوری (یو این آئی) ہندستان کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

بوپنا اور یوکرائن کی نادیہ كچینوك کی جوڑی نے ہفتہ کو پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں امریکہ کے آسٹن كرايجیك اور یوکرائن کی لڈمالا كچینوك کی جوڑی کو ایک گھنٹے 15 منٹ میں 7-5، 4-6، 10-6 سے شکست دی۔
بوپنا اور كچینوك کا دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی نکول میلچار اور برازیل کے برونو سوریس سے مقابلہ ہوگا۔

image