image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:55 Hrs(IST)
Sports

نوٹ بندي کے سبب آئی پی ٹی ایل سے ہٹے فیڈرر اورسیرینا

نوٹ بندي کے سبب آئی پی ٹی ایل سے ہٹے فیڈرر اورسیرینا
Federer

نئی دہلی، 6 دسبر (یو این آئی) ملک کے موجودہ اقتصادی حالات نے تقریبا ًہر طبقے اور ہر شخص کو متاثر کیا ہے اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) بھی اس سے الگ نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے اس سیشن میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور امریکہ کی ٹینس سرینا ولیمز غائب رہیں گے۔
ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کے آئی پی ٹی ایل کو اس سال دنیا کے کئی بڑے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے شامل کرنے میں پہلے ہی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تو وہیں دوسری جانب ٹینس کی دنیا کے دو سب سے بڑے ستارے 17 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر اور سرینا کے ہٹنے سے لیگ کو مزید جھٹکا لگا ہے۔
آئی پی ٹی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر بھوپتی نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی۔

image