image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 19:34 Hrs(IST)
Sports » Tennis

کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے ہمیشہ کے لیے دور نہیں رکھا جا سکتا: ثانیہ

کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے ہمیشہ  کے لیے دور  نہیں رکھا جا سکتا: ثانیہ

نئی دہلی ، 07 اگست (یو این آئی ) ہندستانی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ آپ کسی کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں کورٹ سےدور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔

image