image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 19:56 Hrs(IST)
Sports » Tennis

گرینڈ سلیم جیتنے کے لئے کم ٹورنامنٹ کھیلیں گی سرینا

گرینڈ سلیم جیتنے کے لئے کم ٹورنامنٹ کھیلیں گی سرینا
serena

میلبورن، 29 جنوری (یو این آئی) آسٹریلین اوپن چمپئن اور دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بنیں امریکہ کی سرینا ولیمز اب میجر خطاب پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں گی اور اس کیلئے انہوں نے مخصوص ٹورنامنٹوں میں ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلین اوپن کے خطاب کے ساتھ اپنے 23 سنگلز گرینڈ سلیم پورے کر جرمنی کی کھلاڑی اسٹیفی گراف کے ریکارڈ توڑ نے والی سرینا کے کوچ پیٹرک موراٹوگلو نے کہا کہ ذہنی طور پر سرینا کو تازہ دم رہنے کی ضرورت ہے اور جب گرینڈ سلیم کی شروعات ہوتی ہے تو وہ بہت پرجوش ہو کر کھیلتی ہیں کیونکہ وہ ان کا مقصد ہوتا ہے۔
سرینا کی نظریں اب عظیم کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کے پیشہ ورانہ ٹینس دور میں سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلیم کی برابری کرنا ہے۔

image