SportsPosted at: Jul 15 2018 10:41PM جوکووچ چوتھی بار ومبلڈن چیمپئن بنے
لندن، 15 جولائی (یو این آئی) سابق نمبر ایک سربیا ئی کھلاڑی نوو ک جوکووچ نے جنوبی افریقہ کے میراتھن مین کیون اینڈرسن کو اتوار کے روز مسلسل سیٹوں میں 6-2 6-2 7-6 سے قابو کرتے ہوئے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
جوکووچ نے یہ مقابلہ یک طرفہ انداز میں دو گھنٹے 18 منٹ میں جیت لیا۔
پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچنے والے آٹھویں سیڈ یافتہ اینڈرسن کا اس شکست کے ساتھ خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔