image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 09:34 Hrs(IST)
Sports » Tennis

اینڈرسن نے گراس کورٹ کنگ فیڈرر کو باہر کیا

اینڈرسن نے گراس کورٹ کنگ فیڈرر کو باہر کیا

لندن، 11جولائی(یو این آئی) جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ بار کے چمپئین اور چوٹی کے سیڈیڈسوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو پسینہ نکال دینے والے کوارٹر فائنل میں بدھ کو پانچ سیٹوں کے میراتھن میں2-6 6-7 7-5 6-4 13-11سے شکست دے کر باہر کا راستہ دکھایااور ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آٹھویں سیڈ اینڈرسن نے یہ مقابلہ چار گھنٹے 13منٹ میں جیت لیا اور فیڈر کا نویں بار یہ خطاب جیتنے کا خواب توڑ دیا۔
اینڈرسن کی فیڈرر کے خلاف پانچ مقابلوں میں یہ پہلی جیت ہے۔

image