image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:37 Hrs(IST)
Regional

آئی ایس آئی ایجنٹ کے الزام میں ایک گرفتار

آئی ایس آئی ایجنٹ کے  الزام میں ایک گرفتار

وارانسی:20 جنوری(یواین آئی)اترپردیش پولیس کے اے ٹی ایس نے پیر کو ضلع چندولی کے ملحقہ علاقے پڑاو سے ایک شخص کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مغل سرائے پولیس اسٹیشن کے چورہاٹ باشندہ راشد احمد نے سال 2018 میں اپنی چچی سے ملاقات کے لئے پاکستان میں واقع کراچی گیا تھا وہیں سے وہ آئی ایس آئی کے رابطے میں آیا۔
الزام ہے کہ راشد مارچ 2019 سے پیسے کے عوض میں ملک کے اہم مقامات بشمول فوجی ٹھکانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئی ایس آئی کو بھیجتا تھا۔اے ٹی ایس کے انسپکٹر شیلیندر ترپاٹھی اور ان کی ٹیم نے راشد کے موبائل سے کئی اہم ثبوت حاصل کئے ہیں۔پوچھ گچھ کے لئے ایس ٹی ایس راشد کو لکھنؤ لے کر آئی ہے۔راشد سے ملٹری انٹیلیجنس اور آئی بی کی ٹیمیں بھی پوچھ گچھ کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق راشد نے آئی ایس آئی کو جودھ پور میں فوجی مومنٹ ، وارانسی کینٹ اور امیٹھی کے سی آر پی ایف سنٹر کی جانکاری بھیجی ہے۔تمام تصاویر اور ویڈیوز وہاٹس ایپ کے ذریعہ بھیجی گئی ہیں۔
بینر اور پوسٹر بنانے اور اسے لگانے کا کام کرنے والا راشد 2017 میں دو بار اور 2018 میں ایک بار پاکستان گیا تھا۔ پاکستان میں اسے دو سم کارڈ دئیے گئے۔اے ٹی ایس کے دعوی کے مطابق اس نے راشد کے قبضے سے آئی ایس آئی کی جانب سے پے ٹی ایم کے ذریعہ بھیجے گئے 5000 روپئے بھی حاصل کئے ہیں۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

28 Mar 2024 | 4:24 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image