InternationalPosted at: Oct 11 2020 1:59PM تھائی لینڈ میں ٹرین اور بس کی ٹکر میں 17 کی موت، 30 زخمی
بینکاک، 11 اکتوبر (یو این آئی) تھائی لینڈ کی چاچونگساؤ صوبے کی راجدھانی بینگ توئی میں اتوار کو ایک بس کی ایک مال گاڑی سے ٹکر ہونے سے کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔
چیف ڈسٹرکٹ آفیسر پراتھنگ نے یہاں بتایا کہ جب سیاحوں کی ایک بس بینگ توئی علاقے میں ریل کراسنگ عبور کررہی تھی تبھی اچانک ایک مال گاڑی آگئی اور بس کو روندتے ہوئے نکل گئی۔ اس حادثے میں 17 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ بس میں 65 لوگ سوار تھے۔ بچاؤ اور راحت ٹیم کے ارکان نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا ہے۔
افسر نے کہا ’’بس میں سوار لوگ سامُت پراکن صوبے سے چاچونگساؤ کے باہری علاقے میں واقع ایک مندر کے درشن کے لئے جارہے تھے۔ اس دوران چان بُری صوبے کے لیم چابانگ بندرگاہ سے یہاں کے لیت کرابنگ آرہی مال گاڑی سے ریلوے کراسنگ پر بس کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر کے بعد بس پلٹ گئی جس سے کم از کم 17 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔