NationalPosted at: Feb 21 2019 11:45PM تھرور نے عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) اپنی بیوی سنندا پشکر کی موت کے معاملے کے ملزم سابق مرکزی وزیر اور کانگریسی لیڈر ششی تھرور نے دہلی کی خصوصی عدالت سے بیرون ملک سفر پر بحرین اور قطر جانے کی اجازت دینے کی جمعرات کو درخواست دی ۔
مسٹر ارون بھاردواج کی خصوصی عدالت نے تھرور کی درخواست پر دہلی پولیس سے جواب طلب کیا ہے اور اس معاملے کی سماعت کے لئے سات مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ مسٹر تھرور اور اس کی بیوی سنندہ واقعے کے دوران ایک ہوٹل میں رہ رہے تھے کیونکہ اس وقت ان کے سرکاری بنگلہ کی مرمت کا کام چل رہا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات، 17 جنوری کو، سنندا ایک ہوٹل کے کمرے میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھی ۔
یو این آئی۔ ع ا۔