NationalPosted at: Aug 1 2020 5:52PM وینکیانے لوکمانیا تلک کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی،یکم اگست ( یواین آئی ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سنیچر کے رور مجاہد آزادی لوکمانیا بال گنگادھر تلک کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں ایک پیغام میں کہا کہ لوکمانیا تلک نے تحریک آزادی کا رخ تبدیل کردیا تھا ۔ ملک ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ نائب صدر نے کہا ’’ تحریک آزادی کے ہیرو لوکمانیا بال گنگادھ تلک کوان کی 100 ویں برسی پر سلام، انہوں نے ملک کو نعرہ دیا کہ ’ آزادی میرا پیدائشی حق ہے‘ اور میں اسے لے کر رہوں گا‘ - جس نے تحریک آزادی کا رخ بدل دیا۔ ملک میں ا ن کے تعاون کو احترام کے ساتھ یاد کیا جائے گا‘‘ ۔
یواین آئی ۔ ک ج