image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 18:52 Hrs(IST)
Sports

ٹوکیو اولمپک پر کورونا کا سایہ، مشعل رِلے میں لگاپولیس اہلکار کورونا سےمتاثر

ٹوکیو اولمپک پر کورونا کا سایہ، مشعل رِلے میں لگاپولیس اہلکار کورونا سےمتاثر

ٹوکیو 23 اپریل (یواین آئی) ٹوکیواولمپک مشعل رلے کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پایاگیا ہے۔

ٹوکیو اولمپک کے آرگنائزرز نے جمعرات کو یہاں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ شروع ہوئی اولمپک مشعل رلے میں کورونا انفیکشن کا یہ پہلامعاملہ ہے۔
ٹوکیواولمپک 2020 نے ایک بیان میں کہا کہ اس 30 سالہ پولیس اہلکار کی جاپان کے جنوبی جزیرے شکوکو واقع کاگاواصوبہ میں ریے کے دوران ٹریفک کنٹرول کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی، اس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی علامت ظاہرہونے لگی تھی، جس کے سبب اس کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، جس میں اس کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئے۔

image