image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:47 Hrs(IST)
Regional

چترکوٹ کے نزدیک ٹرین پٹری سے اتری، تین کی موت، 20 زخمی

چترکوٹ کے نزدیک ٹرین پٹری سے اتری، تین کی موت، 20 زخمی

چترکوٹ، 24 نومبر (یو این آئی)اترپردیش میں چترکوٹ کے مانک پور ریلوے اسٹیشن کے پاس 12741 واسکوڈی گاما ایکسپریس کے 13 ڈبے پٹری سے اتر جانے سے باپ بیٹےسمیت تین مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح چار بجے پیش آیا ۔
مرنے والوں کی شناخت دیپک پٹیل اور رام سوروپ پٹیل کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ بوتیہ بہار کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں ایک کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ریاست کے سینئر پولیس سپرنٹندنٹ ریلوے بی کے موریہ نے بتایا کہ پٹنہ جارہی 12741 ٹرین کے مانک پور پلیٹ فارم کے باہر 13 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں تین ڈبوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔حادثہ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن اندیشہ ہے کہ پٹری میں شگاف آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 7 ہے لیکن عینی شاہدین کے مطابق ان کی تعداد 20 بتائی گئی ہے۔ الہ آباد سے دو ریلیف ٹرین موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔ سینئر ریل اور پولیس افسران راحت اور بچاؤ کاموں کا جائزہ لینے کےلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
حادثہ کی و جہ سے جھانسی - الہ آباد اور الہ آباد -چترکوٹ پسنجر ٹرین کو رد کیا جارہاہے۔ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ سے ریل آمدورفت زیادہ متاثر نہیں ہوا ہے کچھ وقت کے لئے مشکلات پیش آئی تھیں لیکن دوسری لائن پر گاڑیاں منتقل کرکے ریلوں کی آمدروفت بحال کی جارہی ہے۔
ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ الہ آباد 0532-2407353، 2408149، 2408128، مرزا پور 0542-220095، 220095، چنار 05443- 290049، 222487 ہے۔
یو این آئی ایم جے۔

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، اودے پور نے 12 اور 14 سال کی عمر میں بچپن کی شادی کا شکار ہونے والی دو نابالغ لڑکیوں کو 2.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم جاری کیا ہے بچپن کی شادی سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے والی ان دو یتیم بہنوں رادھا اور مینا (فرضی نام) کے لیے معاوضے کی یہ رقم بڑی راحت ہے۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image