image
Saturday, Apr 20 2019 | Time 23:44 Hrs(IST)
  • کپتان بدلتے ہی راجستھان کو ہوئے جیت کے دیدار
  • نکھل واگلے کلدیپ نیر میموریل جرنلزم ایوارڈ سے سرفراز
  • ونگ کمانڈر ابھینندن کا سری نگر سے تبادلہ کیاجائیگا
  • جیٹلی سے ملے جیٹ ایئر ویز کے سی ای او ،ایک ماہ کی تنخواہ کےلیےمانگے 170کروڑ روپئے
  • اگستا ویسٹ لینڈ گھپلہ :سوشین موہن کی ضمانت عرضی خارج
  • سپریم کورٹ کی سابق ملازمہ کی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی
  • عالیہ یونیورسٹی : معطل طلباء کو امتحان میں شریک ہونے کی اجازت
  • پارلیمانی انتخابات: لیہہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال
  • کشمیر شاہراہ پر سویلین ٹریفک پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان
National

طلاق ثلاثہ آرڈیننس کو صدر کی منظوری

طلاق ثلاثہ آرڈیننس کو صدر کی منظوری

نئی دہلی 12 جنوری (یواین آئی)طلاق ثلاثہ سے متعلق بل اور دو دیگر بلوں کے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں منظور نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ دوبارہ لائے جانیوالے متعلقہ آرڈیننس کو صدر رام ناتھ كووند نے آج منظوری دے دی۔
طلاق ثلاثہ کی روایت کو فوجداری کے تحت جرم قرار دینے سے متعلق مسلم خواتین (شادی کے حقوق کا تحفظ) بل 2018، میڈیکل کونسل آف انڈیا (ترمیمی) بل 2018 اور کمپنی (ترمیمی) بل، 2019 لوک سبھا میںتو منظور ہو گئے تھے لیکن انہیں راجیہ سبھا میں منظور نہیں مل سکی تھی۔ لہذا کابینہ نے گزشتہ 10 جنوری کو دوبارہ آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا۔
تین طلاق اور میڈیکل کونسل پر آرڈیننس گزشتہ سال ستمبر میں اور کمپنی قانون میں ترمیم کے لئے آرڈیننس گزشتہ سال نومبر میں لایا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں تینوں سے متعلق بل لوک سبھا میں منظور ہو گئے، لیکن هنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا میں زیادہ تر وقت کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ایوان بالا میں منظور نہیں ہو سکے۔
واضح رہے کہ آرڈیننس لانے کے بعد اگلے پارلیمنٹ سیشن کے شروع ہونے کے 42 دن کے اندر اس سے متعلق بل اگرپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور نہیں ہو پاتا ہے تو آرڈیننس خود بہ خود خارج ہو جاتا ہے لہذا حکومت کو تینوں آرڈیننس دوبارہ لانے پڑے ہیں۔
تین طلاق سے متعلق آرڈیننس میں تحریری، زبانی یا کسی دوسرے ذریعے سے تین طلاق دینے کو غیر قانونی بنایا گیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل ذرائع سے دیئے گئے تین طلاق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تین طلاق دینے والے کو تین سال تک کی سزا اور جرمانے کی تجویز ہے۔آرڈیننس کے ذریعے اسے غیر ضمانتی جرم بنایا گیا ہے، حالانکہ مجسٹریٹ میاں بیوی کے درمیان صلح کرانے اور بیوی کی دلیل سننے کے بعد شوہر کو ضمانت دے سکتا ہے۔کمپنی قانون میں ترمیم والے آرڈیننس کے ذریعے کمپنی قانون کی 16 دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
دہشت گردوںکے مارے جانے پر کانگریس لیڈران کی آنکھوں میں آتے ہیں آنسو: مودی

دہشت گردوںکے مارے جانے پر کانگریس لیڈران کی آنکھوں میں آتے ہیں آنسو: مودی

ارریہ، 20 اپریل ( یو این آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ووٹ بھکت اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کو دیش بھکت بتایا اور کہاکہ ان کی حکومت میں جوانوں نے اڑی اور پلواما حملے کے بعد دہشت گردوں کو ان کے گھروں میں گھس کر مارا جبکہ دہلی کے بٹلہ ہاﺅس میں جب دہشت گرد مارے گئے تو کانگریس لیڈر خوش نہیں ہوئے بلکہ ان کی آنکھوںمیں آنسو آگئے ۔

...مزید دیکھیں
مودی چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار، عوام دوسرا موقع نہیں دے گی : راہل

مودی چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار، عوام دوسرا موقع نہیں دے گی : راہل

سپول،20 اپریل ( یو این آئی )کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ ملک کی چوکیداری کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی حقیقت میں انیل امبانی سمیت کچھ چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار ہیں اس لئے عوام نے انہیں ڈیوٹی سے ہٹانے کا من بنا لیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
جیٹلی سے ملے جیٹ ایئر ویز کے سی ای او ،ایک ماہ کی تنخواہ کےلیےمانگے 170کروڑ روپئے

جیٹلی سے ملے جیٹ ایئر ویز کے سی ای او ،ایک ماہ کی تنخواہ کےلیےمانگے 170کروڑ روپئے

نئی دہلی ،20اپریل (یواین آئی)مالی بحران کی وجہ سے عارضی طورپر اپنی پروازیں بندکرچکی فضائی خدمات فراہم کرنے والی پرائیویٹ کمپنی جیٹ ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او)ونے دوبے کی قیادت میں کمپنی کے مینجمنٹ اور ملازمین کے ایک مشترکہ وفد نے جمعرات کو وزیرخزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور عبوری راحت کے طورپر کم سے کم ایک ماہ کی تنخواہ کےلیے نقد رقم فراہم کرنے کی درخواست کی ۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن نے ’مودی۔ جرنی آف اے کامن مین‘ پر پابندی عاید کی

الیکشن کمیشن نے ’مودی۔ جرنی آف اے کامن مین‘ پر پابندی عاید کی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر منبی ویب سیریز ’مودی ۔

...مزید دیکھیں
دو مرحلے کی پولنگ کے بعد دیدی  کی نیند اڑی: مودی

دو مرحلے کی پولنگ کے بعد دیدی کی نیند اڑی: مودی

بنيادپور 20 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ابتدائی دو مرحلے کی پولنگ کے بعد ’اسپیڈ بریکر دیدی‘ (ممتا بنرجی) کی نیند اڑ گئی ہے اور 23 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد انہیں پتہ چل جائے گا کہ لوگوں کے پیسے لوٹنے اور ان کی ترقی روکنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ابوظبی میں پہلے ہندومندرکی بنیاد رکھی گئی،  مودی نے مبارک باد دی

ابوظبی میں پہلے ہندومندرکی بنیاد رکھی گئی، مودی نے مبارک باد دی

ابوظبی، 20 اپریل (یو این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی راجدھانی ابوظبی میں سنیچر کو ایک تقریب میں پہلے ہندو مندرکی بنیاد رکھی جس میں بڑی تعداد میں ہندوستانیوں نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
کپتان بدلتے ہی راجستھان کو ہوئے جیت کے دیدار

کپتان بدلتے ہی راجستھان کو ہوئے جیت کے دیدار

جے پور، 20 اپریل (یو این آئی ) مسلسل شکست سے مایوس راجستھان رائلس کو اپنا کپتان تبدیل کرنے کا فائدہ ملا اور اس کو ممبئی انڈینس کے خلاف ہفتہ کو آئی پی ایل -12 مقابلے میں اہم جیت مل گئی۔

...مزید دیکھیں
image