image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:02 Hrs(IST)
National

دوردرشن ٹرمپ کے دورۂ ہند کی عالمی کوریج کر ے گا

دوردرشن ٹرمپ کے دورۂ ہند کی عالمی کوریج کر ے گا

نئی دہلی، 23 فروری ( یواین آئی) پرسار بھارتی اور دوردرشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانيا ٹرمپ کے پیر سے شروع ہو رہے دو روزہ دورۂ ہند کی عالمی کوریج کی تیاری کی ہے ۔
مسٹر ٹرمپ کے دورے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دوردرشن نے ڈی ڈی انڈیا کے لئے لائیو فیڈ جینریٹ کرنے کے لئے احمد آباد، آگرہ اور نئی دہلی میں کئی مقامات پر ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) او بی وین اور کیمروں کا ایک بہت بڑا بیڑا تعینات کیا ہے ۔سرکاری ریلیز کے مطابق ہندوستان کے سرکا ری نشریاتی ادارے کا ٹیلی ویژن نیٹ ورک پرسار بھارتی نے مسٹر ٹرمپ اور محترمہ ٹرمپ کے پروگرام کی کوریج اور اس کے عالمی نشریات کی تیاریاں کی ہیں ۔ دوردرشن اپنے انگریزی نیوز چینل ’ ڈی ڈی انڈیا‘ کے ذریعے ’ نمستے ٹرمپ‘ پروگرام کی عالمی کوریج اور امریکی صدر کے دورۂ ہند کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ بڑے امریکی اور یورپی ٹی وی نیوز نیٹ ورک، جو ڈی ڈی انڈیا کے عالمی لائیو فیڈ کو نشر کریں گے، اس کے علاوہ یہ پروگرام ایم وائی کے پلیٹ فارم پر ڈی ڈی انڈیا کے ذریعے کوریا میں اور مصنوعی سیارہ کے ذریعے بنگلہ دیش میں بھی دستیاب ہو جائے گا ۔بین الاقوامی ناظرین یو ٹیوب کے ذریعے اور پرسار بھارتی کے گلوبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم - اینڈروائڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر دستیاب نيوز آن ایئر کے ذریعے ڈی ڈی انڈیا کا لائیو فیڈ دیکھ سکیں گے ۔
جاری ، یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور برطانیہ میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شراکت داری

25 Apr 2024 | 2:57 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کنگز کالج لندن، گائیز اور سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ، ہندوجا فاؤنڈیشن یو کے اور پی ڈی ہندوجا ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر نے صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید تربیت، تعلیم اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک نئی شراکت داری کی ہے۔

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image