image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:28 Hrs(IST)
International

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ

واشنگٹن، 10 اگست (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع گھر مار-اے-لاگو اسٹیٹ پر ایف بی آئی اہلکاروں کے چھاپے کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی خبر کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کہا تھا کہ فلوریڈا کے پام بیچ میں ان کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ پر ایف بی آئی اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعاون کے باوجود میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ ضروری اور نامناسب تھا۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر پر یہ چھاپہ کیوں مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ مار-اے-لاگو اس وقت زیر محاصرہ ہے، میرے گھر پر چھاپے مارا گیا ہے اور ایف بی آئی ایجنٹوں کے زیر قبضہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آئی ایجنٹس میری تجوری میں بھی گھس گئے۔
ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر ایک ذریعہ نے اپریل میں کہا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف نے دونالڈ ٹرمپ کی جانب سے فلوریڈا اسٹیٹ سے سرکاری صدارتی ریکارڈ کو ہٹانے کے بارے میں ابتدائی مرحلے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔یہ تحقیقات فروری میں یو ایس نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کانگریس کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے بعد سامنے آئی ہیں جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گھر سے وائٹ ہاؤس کی دستاویزات کے تقریباً 15 بکس برآمد کیے ہیں جن میں سے کچھ میں خفیہ مواد موجود تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اوورسائٹ کمیٹی نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تحقیقات کو مزید وسیع کر رہی ہے اور محکمہ آرکائیوز سے مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے محکمہ آرکائیوز کو کچھ ریکارڈ واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے اس معاملے کو ایک معمول کی کارروائی قرار دیا تھا۔
دوسری جانب، اہم ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نے اعلان نے سیاسی تلخیوں کے شکار ملک میں سیاسی گرما گرمی اور کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی سابق مشیروں نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس بات کا اعلان کریں کہ وہ 2024 میں صدارتی امیدوار ہوں گے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے قبل کسی امریکی صدر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کے پاس ایف بی آئی چھاپے کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور وہ محکمہ انصاف کی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے قانونی مسائل کے ردعمل میں شہری بیامنی کے خدشات کے بارے میں سوال پر جین پیئر نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سربراہ کرسٹوفر نے چھاپے کی وجہ بتانے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب، امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ ان خفیہ دستاویزات کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق عدالت کی جانب سے اجازت کے بعد تلاشی لے رہے ہیں جو جنوری 2021 میں ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد مار-اے-لاگو بھیجی گئی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے انتخابات کے نتائج کی تبدیلی کی کوششوں اور 6 جنوری کو امریکی کیپیٹل ہل پر ان کے حامیوں کے حملے پر بھی سخت قانونی جانچ پڑتال کا سامنا کر چکے ہیں۔صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے عوام کے درمیان اختلافات، نفرت اور اشتعال پیدا کرنے والے شخص بن چکے ہیں جو جھوٹ کے بیج بونے کا سلسلہ جاری رکھے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image