InternationalPosted at: Nov 15 2019 10:56AM چوٹی کانفرنس کے معاملے پر بولنے سے بچ رہا ہے امریکہ
واشنگٹن، 15 نومبر (اسپوتنك) شمالی کوریا کے مکمل نیوکلیائی ترک اسلحہ کے معاملے پر رواں برس کےاواخر میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے درمیان چوٹی کا نفرنس کے امکان پر امریکہ کچھ بھی بولنے سے بچ رہا ہے۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم کے درمیان چوٹی کانفرنس کے امکان کے معاملے پر امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا’’صدر ڈونالڈ ٹرمپ سنگاپور چوٹی کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں آئی تبدیلی، امن قائم کرنے اور شمالی کوریا کے مکمل نیوکلیائی ترک اسلحہ کے تعلق سے عہد بند ہیں ۔
ادھر جنوبی کوریا کے يونهاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے مقرر شمالی کوریا کے خصوصی مذاکرات کار کم ميونگ گل نے کہا ہے کہ امریکہ نے دسمبر میں چوٹی کانفرنس کی تجویز کی ہے ۔
اسپوتنک ۔ ک ج