image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:26 Hrs(IST)
International

دوسری جانچ میں بھی صدر امریکہ ’مکمل طور سے فٹ‘

دوسری جانچ میں بھی صدر امریکہ ’مکمل طور سے فٹ‘

واشنگٹن،17جنوری(یو این آئی) گزشتہ ہفتہ ہونے والے ٹسٹ کے بعد اب دوسری جانچ کے بعد امریکی صدر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جسمانی اور دماغی اعتبار سے ’مکمل صحت مند‘ ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ ’’مجھے ان کی دماغی یا اعصابی صلاحیت کے بارے میں کوئی خدشات نہیں ہیں‘‘۔
صدر بننے کے بعد گذشتہ ہفتے پہلی مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مکمل طبی معائنہ ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔خیال رہے کہ حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب کے بعد صدر کی دماغی صحت کے بارے میں مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
منگل کو وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر جیکسن نے کہا کہ مجموعی طور پر صدر کی صحت 'بہترین' ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’’تمام ڈیٹا سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صدر صحت مند ہیں اور اپنی مدت صدارت کے دوران بھی وہ صحت مند ہی رہیں گے۔‘‘
ڈاکٹر جیکسن نے کہا کہ’’تمباکو اور شراب نوشی نہ کرنے کے سبب وہ اپنے دل کی بہتر کارکردگی اور اچھی صحت سے مستقبل میں بھی لطف و اندوز ہوتے رہیں گے‘‘۔
ڈاکٹر جیکسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی عمر71 سال ہے اور تھوڑی معمول سے زیادہ ورزش اور کم چکنائی والی خوراک سے انھیں فائدہ ہو سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتہ ریاست میری لینڈ کے میڈیکل سینٹر میں فوج کے ڈاکٹروں نے صدر کا معائنہ کیا تھا اور ان کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔
ان ڈاکٹروں صدر کے سرکاری فزیشن ڈاکٹر جرونی یکسن بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر جیکسن ٹرمپ سے پہلے براک اوباما کے بھی سرکاری ڈاکٹر رہ چکے ہیں۔
طبی معائنے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی صحت کا جائزہ لینے کے لیے مونٹریال کوگینیٹو ایسیسمنٹ سمیت نیورو سائیکلولوجیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
مونٹریال کوگینیٹو ایسیسمنٹ میں کسی بھی شخص کی توجہ، یادداشت، زبان، فکر سمیت مختلف دماغی صلاحتیوں کو جانچا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب 'فائر اینڈ فیوری: انسائڈ دا ٹرمپ وائٹ ہاؤس' نامی کتاب میں مائیکل وولف نے لکھا تھا کہ ’وائٹ ہاؤس کے اسٹاف نے صدر کو بچے جیسا اس لیے کہا کہ ’’انھیں اپنی ضروریات کو فوراً پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب چیز اسی کے بارے میں ہے...‘‘
صدر ٹرمپ نے اس کتاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا جبکہ سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر کی دماغی صحت میں خلل کی اطلاعات کو مسترد کیا تھا۔
یو این آئی،اظ 1026

خاص خبریں
جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا مسٹر گاندھی نے کہا "کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ' اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے کانگریس پارٹی کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے ہے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

بی جے پی 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر 'ٹیکس دہشت گردی' کے ذریعے لوک سبھا انتخابات جیتنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عدلیہ میں اپیل کی جائے گی اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی اور سڑکوں پر جدوجہد کی جائے گی پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل کمزور کر رہی ہے انکم ٹیکس ڈیارٹمنٹ سمیت دیگر کئی اداروں کا استعمال کر کے اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کیجریوال کی حمایت میں آگے آیا: آپ

اقوام متحدہ کیجریوال کی حمایت میں آگے آیا: آپ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ اب اقوام متحدہ بھی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حمایت میں آگے آگیا ہے آپ نے جمعہ کو کہا کہ عالمی سطح پر مسٹر کیجریوال کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے حقیقی عوامی خدمت اور انقلابی ترقی کے تئیں اپنے عہد کو کیسے پورا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

نئی دہلی29 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت کا عالمی معیار کا بنیادی صحت ماڈل اس قت مکمل طور پر ناکام نظر آیا جب افسران حکومت کے مختص کردہ بجٹ کو خرچ کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ایک آر ٹی آئی کے حوالے سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کی خریداری کے لیے 7 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا کیا گیا تھا لیکن افسران کی لاپرواہی اور بے حسی کی وجہ سے یہ بجٹ خرچ نہیں ہوسکا۔

...مزید دیکھیں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کے فقدان کی بڑی وجہ سامنے آئی : طبی کانگریس

29 Mar 2024 | 8:10 PM

نئی دہلی29 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت کا عالمی معیار کا بنیادی صحت ماڈل اس قت مکمل طور پر ناکام نظر آیا جب افسران حکومت کے مختص کردہ بجٹ کو خرچ کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ایک آر ٹی آئی کے حوالے سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ادویات کی خریداری کے لیے 7 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا کیا گیا تھا لیکن افسران کی لاپرواہی اور بے حسی کی وجہ سے یہ بجٹ خرچ نہیں ہوسکا۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image