InternationalPosted at: Apr 16 2018 10:16AM ٹرمپ چاہتے ہیں جلد از جلد شام سے فوج کی واپسی
واشنگٹن،16اپریل (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ شام سے امریکی فوج جلد از جلد واپس آئیں۔
فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے کہاتھا کہ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کو شام میں طویل عرصہ تک فوج رکھنے کے لئے منا لیا ہے اس کے بعد امریکی صدر کے دفتر وہائٹ ہاوس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔
وہائٹ ہاوس کی ترجمان سراہ سینڈرس نے کل بیان جاری کرکے کہا کہ امریکہ کے مشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ اس بارے میں پوری طرح سے واضح موقف رکھتے ہیں کہ امریکی فوج جلد از جلد واپس آئیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم آئی ایس آئی ایس کے پوری طرح خاتمہ اور اس کی واپسی کو روکنے کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقائی ساتھی اور شراکت دار علاقہ کی سیکورٹی کی مالی اور فوجی ذمہ داری لیں۔
رائٹر ۔ م ع۔ 0855