InternationalPosted at: Jan 21 2025 4:18PM امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سرکردہ رہنماؤں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ان رہنماؤں میں یوکرین کے صدر والادی میر زیلنسکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان،جرمن چانسلر اولاف شلز برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،سویڈن کے وزیر اعظم ،اولف کرسٹرسن: فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب شامل ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ،" کیوں کہ مسٹر ٹرمپ نے بارہا کہا کہ وہ روس۔ یوکرین جنگ کو ختم کر دیں گے، اس لیے ہم بطور ترکیہ اس سلسلے میں جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔ ہمیں اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوران یہ مسئلہ ہمارے ایجنڈے پر ہوگا۔ ٹرمپ، اور ہم اس کے مطابق اپنے اقدامات کریں گے، میری خواہش ہے کہ مسٹر ٹرمپ کا دوسرا دور پوری انسانیت کے لیے اچھا ثابت ہو۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے بھی ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے کہ ، ’’ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کی بہت قدر کرتے ہیں اور ہم اپ کے ساتھ ایک زیادہ خوشحال اور پر امن دنیا کے لیے کام کرنے سے وابستہ ہیں ‘‘
یوکرین کے صدرولو دیمیر زیلینسکی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ ہمیشہ فیصلہ کن ہوتے ہیں، اور انہوں نے مضبوط پالیسی کے ذریعے جس امن کا اعلان کیا وہ امریکی قیادت کو مضبوط کرنے اور پائدار اور منصفانہامن کے حصول کا موقع فراہم کرتا ہے، جو اولین ترجیح ہے۔"
بکنگھم پیلس کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس نے صدر ٹرمپ کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد کا ذاتی پیغام بھیجا ہے، جو برطانیہ اور امریکہ کے درمیان پائیدار خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز " نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالا ہے۔ مبارک ہو! امریکہ ہمارا قریبی اتحادی ہے اور ہماری پالیسی کا مقصد ہمیشہ اٹلانٹک خطے کے ملکوں کےدرمیان ایک اچھے رشتے کا قیام رہا ہے۔ یورپی یونین اپنے 27 ملکی ارکان اور 400 ملین سے زیادہ افراد کے ساتھ، ایک مضبوط یونین ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ " کینیڈا اور امریکہ کے درمیان دنیا کی سب سے کامیاب اقتصادی شراکت داری ہے۔ ہمارے پاس ایک بار پھر ، اپنے دونوں ملکوں کے لیے مزید روزگار اور خوشحالی پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے ۔"
برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے کہا کہ ’’صدیوں سے، ہماری دونوں قوموں کے درمیان اجتماعی اشتراک ، تعاون اور پائیدار شراکت داری کے تعلقات رہے ہیں... ہم نے مل کر دنیا کو ظلم سے بچایا ہے اور اپنی باہمی سلامتی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔"برطانیہ کے ساتھ "صدر ٹرمپ کے دیرینہ لگاؤ اور تاریخی تعلقات کے پیش نظر، میں جانتا ہوں کہ مضبوط دوستی کا سلسلہ جاری رہے گا۔"
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین نے کہا کہ "امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر آپ کی مدت ملازمت کے لیے نیک خواہشات۔ یورپی یونین عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیےآپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہے۔ ایک ساتھ مل کر،ہمارے معاشرے زیادہ خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی مشترکہ سلامتی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ "صدر ٹرمپ کی منصب پر واپسی کے ساتھ ہی ہم دفاعی اخراجات اور پروڈکشن میں تیزی سے اضافہ کریں گے ۔
فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے صدر کا منصب سنبھالنے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں انہیں اپنی دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ امریکہ ہمارا اہم اسٹریٹجک پارٹنر اور اتحادی ہے۔ میں آپ کی مدت صدارت کے دوران قریبی تعاون کا منتظر ہوں۔"
یواین آئی۔ م س