image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 14:54 Hrs(IST)
Sports » Spotlights

بنگال پولیس کی سوميہ جيت کو سمن بھیجنے کی تیاری

بنگال پولیس کی  سوميہ جيت کو سمن بھیجنے کی تیاری

کولکتہ، 23 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال پولیس بین الاقوامی ٹیبل ٹینس کھلاڑی سوميہ جيت گھوش کو 18 سالہ خاتون کی عصمت دری کے الزام میں سمن بھیج کر 24 پرگنہ پولیس تھانے میں پوچھ تاچھ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
چار اپریل سے گولڈ کوسٹ میں شروع ہونے جا رہے دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے ہندستان کے 222 رکنی دستے کا حصہ 24 سال کے سوميہ جيت کے خلاف نوجوان عورت نے شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اس صورت میں متاثرہ نے باراسات خاتون پولیس تھانے میں ارجن ایوارڈي کھلاڑی کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے جہاں تعزیرات ہند کے تحت سوميہ جيت کے خلاف عصمت دری، مجرمانہ سازش، عورت کے ساتھ دھوکہ دہی اور اسقاط حمل کرانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

image