InternationalPosted at: Jul 20 2019 1:32PM ترکی میں زہریلا کھاناکھانےکے بعد 56افراد بیمار
انقرہ،20جولائی(یو این آئی)ترکی کے شہر ارزکان میں زہریلا کھانا کھانے کے بعد 21بچوں سمیت 56افراد کی طبیعت خراب ہوگئی ،جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔شہر کے سٹی سنٹر میں منعقد الوداعی تقریب کے بعدلوگوں نے فون کر کے ایمبولینس بلایا۔
متاثرین نے بتایا کہ انہیں بخار،الٹی اور چکر آرہے ہیں بعد میں کھانا کھانے سے بیمارہونے والے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ڈاکٹروں کی نگرانی میں متاثرین کا علاج کیا جارہاہے۔
یو این آئی،اظ