image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:47 Hrs(IST)
International

ٹرمپ جیسے عالمی رہنماؤں کو خصوصی درجہ حاصل ہے: ٹوئٹر

ٹرمپ جیسے عالمی رہنماؤں کو خصوصی درجہ حاصل ہے: ٹوئٹر

سان فرانسسکو، 6 جنوری (رائٹر) سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والوں کے جواب میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ جیسے عالمی رہنماؤں کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔
ٹوئٹر نے کارپوریٹ بلاگ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا’’ٹوئٹر سے ایک عالمی رہنما کو بلاک کرنا یا ان کے متنازعہ ٹویٹس کو حذف کرنا اہم معلومات کو چھپانے کے مترادف ہوگاکیونکہ لوگ اسے دیکھنا اور بحث کرنا چاہتے ہیں."
ٹوئٹر نے گذشتہ ستمبر میں کہا تھا کہ کسی اکاؤنٹ یا ٹویٹ کوحذف کرتے وقت اس خبر کی اہمیت اور عوامی مفادات جیسے معاملات پر غورکیا جاتا ہے۔
مسٹر ٹرمپ کے ٹویٹ کو لے کر حال میں تب بحث تیز ہو گئی جب انہوں نے اپنے @ ریئل ڈونالڈٹرمپ اکاؤنٹ کے ذریعے منگل کو کہا، "میرے پاس شمالی کوریا سے زیادہ طاقتور اور بڑا نیوکلیئر بٹن ہے جو کام بھی کرتا ہے۔ "دراصل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے پیر کو کہا تھا" مکمل امریکہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کے دائرے میں ہے اور نیوکلیئر بٹن ہمیشہ میرے میز پر ہوتا ہے۔ یہ دھمکی نہیں، حقیقت ہے‘‘۔مسٹر ان کی اس دھمکی کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کر کےکہا، "میرے پاس بھی نيوكليير بٹن ہے جو زیادہ بڑا اور طاقتور ہے اور وہ کام بھی کرتا ہے‘‘۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی نیٹ ورک پر موجودگی سے دنیا کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے۔کچھ ٹرمپ مخالف لوگوں نے بدھ کو یہاں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ ٹوئٹر کے بیان کو لے کر امریکی وائٹ ہاؤس نے فورا کسی رد عمل کا اظہارنہیں کیا ہے۔
رائٹر،اظ 0940

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image