image
Friday, Mar 29 2024 | Time 00:58 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

"جڑواں 2" میں دو دو سلمان

ممبئی، 25ستمبر(یو این آئی) سلمان خان کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوش خبری ہے. پہلی اطلاع کے مطابق یہ طے ہے کہ سلمان خان ایک مہمان اداکار کے طور پہ 'جڑواں 2 میں نظر آئینگے. یہ تو شائقین کے لئے اچھی خبر ہے ہی لیکن انہیں یہ جان کر حیرت و مسرت ہوگی کہ انہیں اس فلم میں ایک نہیں بلکہ دو دو سلمان دیکھنے کو ملیں گے. ویسے ہی جڑواں اور سلمان خان کے فینس کو اس بات کی خوشی ہے کہ پہلی فلم کی طرح فلم "جڑواں 2 میں بھی انکے ہر دل عزیز اسٹار شامل ہیں. لیکن انہیں اس بات سے بے انتہا خوشی ہو گی کہ سلمان خان "جڑواں2 میں ڈبل رول یعنی دو الگ الگ کرداروں میں نظر آنے والے ہیں. ناظرین کو اس بات کی پوری امید ہے کہ "جڑواں2 میں بھی ان کی تفریح اور دل بستگی کے سارے عناصر موجود ہونگے. وہ اس فلم کے منظر عام پہ آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں. اس فلم میں سلمان کی شمولیت نے ان کے جوش کو دو گنا کر دیا ہے. 'جڑواں 2' میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ورون دھون، جیکلین فرنانڈیز اور تپسی پننواور ہدایت کار ہیں ڈیوڈ دھون. فلم سازی ہے ساجد ناڈیاڈ والا اور ڈیوڈ ڈھون کی. اس فلم کو پیش کیا ہے فاکس اسٹار اسٹوڈیوز اور ناڈیاڈ والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے. یہ فلم 29/ ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. یو این آئی۔
ج ا۔
م الف

image