NationalPosted at: Apr 28 2017 10:40PM اڑان کے لئے طے حد سے زیادہ کرایہ وصول رہی ہے ایئر انڈیا
نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کی اکائی الائنس ایئر علاقائی رابطہ منصوبہ (آر سی ایس) یعنی اڑان کے تحت لوگوں سے طے شدہ زیادہ سے زیادہ حد سے بھی زیادہ کرایہ وصول رہی ہے۔ اڑان کے تحت سرکار نے دوری کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ کرایہ طے کردیا ہے اور اس مد میں ہونے والے نقصان کی بھرپائی سرکار کی جانب سے وائبلیٹی گیپ فنڈنگ (جی جی ایف) کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ الائنس ایئر نے شملہ اور دہلی کے درمیان ایک طرف کے سفر کا کل کرایہ 2036 روپے مقرر کیا ہے۔ اس میں 1920 روپے اصل کرایہ اور 108 روپے سروس ٹیکس شامل ہے۔ اس طرح سروس ٹیکس 5 اعشاریہ 6 فیصد کے حساب سے لگایا گیا ہے۔ اڑان سے باہر کی عام پروازوں کے لئے بھی یہی شرح ہے۔ اس کے علاوہ چار چار روپے کے دو دیگر ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ جاری۔یو این آئی۔ ش و۔ این یو۔