InternationalPosted at: Mar 26 2020 9:32AM برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 463 افراد کی موت
لندن، 26 مارچ (ژنہوا ) برطانیہ میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 463 ہو گئی ہے ۔برطانیہ کی وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1452 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 9529 ہو گئی ہے ۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی موت ہو چکی ہے اور جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔برطانیہ میں کورونا جانچ میں مسلسل تیزی لائی جا رہی ہے اور ایک دن میں تقریبا 25 ہزار افراد کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق منگل سے اب تک مجموعی ایک کروڑ 50 لاکھ ماسک تیار کر کے مقامی اسپتالوں تک پہنچائے گئے ہیں ۔
ژنہوا ۔ ک ج