image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 10:32 Hrs(IST)
Regional

گرمیت سنگھ نے اتراکھنڈ کے گورنر کا حلف لیا

گرمیت سنگھ نے اتراکھنڈ کے گورنر کا حلف لیا

دہرادون، 15 ستمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے نئے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے بدھ کے روز گورنر کے طور پر حلف لیا۔
ریاست کے چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کے بعد گورنر نے فوج کی چوتھی مراٹھا بٹالین ریجمنٹ کی طرف سے دیئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اس سے قبل چیف سکریٹری ایس ایس سندھو نے صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ کو پڑھ کر سنایا جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ کو اتراکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر گرمیت سنگھ نے اپنی ترجیحات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ "ریاست کی خواتین خود کفیل اور بہادر ہیں، ایسی صورتحال میں یہاں کی بیٹیوں کو فوجی اسکولوں، این ڈی اے کے لیے ترغیب دے کر ریاست میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھا جائے گا "۔
انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں، بوڑھے والدین اور فوجیوں کے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد بھی اتراکھنڈ میں ہے۔ ان کی صحت، پنشن سے متعلق مسائل کا حل اور سابق فوجی ہیلتھ اسکیم کی سہولیات میری ترجیح ہیں۔
گورنر نے کہا کہ وقت تیزی سے بدل رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ریاست دو بین الاقوامی سرحدوں سے متصل ہے۔ اس لیے رابطہ ، پل، سڑکیں، ٹنل رابطہ بھی اہم ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سمیت دیگر معززین اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔
یو این آئی۔ م ش۔1950

خاص خبریں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں بس حادثے میں 7 لوگوں کی موت

برازیل میں بس حادثے میں 7 لوگوں کی موت

ریو دی جنیرو، 18 اپریل (یو این آئی) برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناز گیریس میں بدھ کے روز مسافر بس کے حادثے میں سات افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
فجی کے جزائر 5.5 شدت کا زلزلہ

فجی کے جزائر 5.5 شدت کا زلزلہ

ویلنگٹن، 18 اپریل (یو این آئی) فجی کے جزائر میں بدھ کے روز 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: راہل نے مانڈیا میں 'پہلی نوکری پکی' اسکیم کا اعلان کیا

لوک سبھا انتخابات: راہل نے مانڈیا میں 'پہلی نوکری پکی' اسکیم کا اعلان کیا

مانڈیا (کرناٹک)، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو مانڈیا میں بے روزگاری سے نمٹنے کے مقصد سے پارٹی کی نئی پہل کا انکشاف کیا اور 'پہلی نوکری پکی' گارنٹی نامی ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا مسٹر گاندھی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات  گارنٹی  پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات گارنٹی پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ 17اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے منشور کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی بھی ضمانت قابل عمل نہیں ان کی صرف ایک ہی ضمانت قابل عمل ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات کی ہے آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وزیر اعظم مودی کسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی  ’ شکتی ‘ اور سچائی کی  نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں  : پرینکا گاندھی

مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں : پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو دیوی کے بھکت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو سب سے بڑا سچ بولنے والا کہتے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں مسٹر مودی کا نام لئے بغیر، محترمہ واڈرا نے کہا، "جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ ماں شکتی اور ستیہ (سچائی) کے نہیں بلکہ ستّا ( اقتدار وسیاسی طاقت )کے پجاری ہیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

17 Apr 2024 | 11:06 PM

احمد آباد، 17 اپریل (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔ تاہم انہیں دوسرے ہی اوور میں اوپنر جیک فریزر میک گرک کی وکٹ گنوانی پڑی۔ جیک فریزر نے 10 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (20) رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں پرتھوی شا بھی سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ابھیشیک پورل نے سات گیندوں میں چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (15) رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر، شائی ہوپ 10 گیندوں میں (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) اور سمیت کمار (نو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے 8.

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

image