InternationalPosted at: Apr 1 2023 10:41AM آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی
(سلگ اور سرخی درست کرتے ہوئے)
واشنگٹن، یکم اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یوکرین کے لیے 48 ماہ کے واسطے 15.6 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی انتظام کو منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف نے ایک ریلیز میں کہا کہ ’’بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے آج توسیع شدہ فنڈ کی سہولت(ای ایف ایف) کے تحت ایس ڈی آر 11.6 ارب (کوٹے کا 577 فیصد یا تقریبا 15.6 بلین امریکی ڈالر) کی رقم کے ساتھ 48 ماہ کے توسیعی انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔‘‘
ریلیز میں کہا گیا کہ نیا انتظام یوکرین کے لیے کل 115 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ ہے اور تقریباً 2.7 ارب ڈالر کی فوری تقسیم کی اجازت دیتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔