InternationalPosted at: Jan 22 2018 1:01PM اقوام متحدہ نے کابل حملہ کی سخت مذمت کی
اقوام متحدہ، 22 جنوری (یواین آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا ینٹونیو گوتریس اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے تعاون مشن (يواین اے ایم اے ) کے سربراہ تادامچي ياماموتو نے کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
مسٹر گوتریس کے ترجمان نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا’’ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان حکومت اور وہاں کے لوگوں کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا ہے‘‘۔ انہوں نے حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی۔
مسٹر ياماموتو نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان دہشت گرد شہریوں کے قتل کے ارادے سے ہوٹل میں گھسے تھے۔
قابل غور ہے کہ ہفتہ دیر رات یہاں کے ہوٹل انٹرکانٹی نینٹل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چار شہریوں سمیت کل 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
یو این آئی،اظ 1117