InternationalPosted at: Oct 19 2017 11:31AM اقوام متحدہ نے افغانستان حملوں کی مذمت کی
اقوام متحدہ ، 19اکتوبر (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سربراہ اینٹونیو گٹیریس اور سلامتی کونسل نے افغانستان کے پکتیا اور غزنی صوبہ میں ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں 70سے زائد لوگ ہلاک اور 200دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے کل جاری بیان کے مطابق مسٹر گٹیریس نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحتمند ہونے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں وہ افغانستان کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کے حملے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں بھی کسی بھی حالت میں صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ سلامتی کونسل نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے ان حملوں کی مذمت کی تھی۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے اس حملوں کو بے رحمانہ اور بزدلانہ قرار دیا۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میں پولیس اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یو این آئی ۔ م ع۔ 1105