InternationalPosted at: Apr 2 2020 4:52PM لاک ڈاؤن سے ماحولیاتی تبدیلی پر کو ئی خاص فرق نہیں پڑا:اقوام متحدہ
نیویارک،2اپریل(یواین آئی)ماحولیات میں تبدیلی کے حوالہ سے میڈیامیں آنے والی باتوں کے جواب میں اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ فیکٹریاں، جہاز بند ہیں، گاڑیاں بھی کم چل رہی ہیں مگر اس کا اثر عارضی نوعیت کا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ رہا۔
اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم کے عہدیدار لارس پیٹر نے کہا کہ آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائڈ گیسوں کے اخراج میں کمی عارضی طور پر ہوئی ہے، اس کا ماحول پر کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بڑی قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ لاک ڈاؤن سے ماحول پر بڑا فرق پڑ جائے گا، ایسا نہیں ہے کیوں کہ کچھ عرصے میں لاک ڈاؤن ختم اور سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
یواین آئی،اظ