image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:34 Hrs(IST)
International

بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں: گوٹیریس

بیماریوں  سے زیادہ لوگ سڑک حادثات  میں مر رہے ہیں: گوٹیریس

اقوام متحدہ ، 18 نومبر ( یواین آئی ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اس کے روک تھام کی سمت میں اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔ مسٹر گوٹریس نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا’’سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے کئی مقاصد میں شامل ہیں ۔ سڑک حادثات متاثرین کی یاد میں منانے جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں ‘‘َ۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا یا ان پر روک لگانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا’’سڑک حادثات کو روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔اس دن پر میں نے تمام عالمی قوتوں سے سڑک حادثوں کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کی درخواست کرتا ہوں ‘‘۔ واضح ر ہے کہ سنہ 2018 میں اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں روڈ سیفٹی فنڈ شروع کیا تھا جہاں تقریبا 90 فیصد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

28 Mar 2024 | 4:24 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image