اقوام متحدہ، 14 مئی (یو این آئی/ژنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی کنارے میں الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابو العاقلہ کے قتل اور جنین میں ایک اور صحافی کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
اس نے مسزر عاقلہ کے قتل کی فوری، مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔