InternationalPosted at: Mar 20 2018 11:54PM مشرقی غوطہ اور عفرین میں صورتحال خطرناک
اقوام متحدہ، 20 مارچ (یواین آئی) شام میں موجود اقوام متحدہ نے عفرین اور مشرقی غوطہ میں لاکھوں لوگوں کو درپیش المناک صورتحال پر فوری قابو پانے کی اپیل کی ہے۔
پہلی مرتبہ مشرقی غوطہ اور عفرین میں بے بس، بھوکے اور خوفزدہ لوگوں کے حالات کا بذات خود معائنہ کرنے کے بعد دوشنبہ کو اقوام متحدہ کے شام میں ہیومن کوآرڈینیٹر علی الزاتری نے یہ اپیل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی غوطہ کی صورحال بھیانک ہے اور بے شمار شہری ان علاقوں میں محصور ہیں جن کی حالت قابل رحم ہے۔ ان علاقوں میں گزشتہ ماہ جنگ میں سینکڑوں لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ پورا علاقہ عدم تحفظ اور وحشیانہ مظالم کی زد میں ہے جس کو اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے زمین پر جہنم سے تعبیر کیا ہے۔
مسٹر زاتری نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے تمام ممبران سے ضروری اشیاء کی فراہمی میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ادارے خاص طور پر سیرین عرب ریڈ کراس وہاں پوری طرح مدد کے لئے موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہاں موجود عوام، طبی خدمات فراہم کتنے والے عملے اور انسانی خدمات فراہم کرنے والے کارکنان کو بھی تحفظ فراہم فراہم کیا جانا چاہئے۔
یواین آئی۔ عاصم