image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 18:58 Hrs(IST)
National

حکومت ا یمس کے طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ اور حکیم اجمل خان کے نام پریونیورسٹی قائم کرے

حکومت ا یمس کے طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ اور حکیم اجمل خان کے نام پریونیورسٹی قائم کرے

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے مرکزی حکومت سے دہلی میں حکیم اجمل خان کے نام پر ایک قومی یونانی یونیورسٹی کے علاوہ یونانی طریقہ علاج کے فروغ کے لئے ایمس کے طر ز پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کے قیام کا مطالبہ دہرایا ہے۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے بتایا کہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریبات کے موقع پر منظور شدہ قراردادوں کو مرکز ی حکومت کی وزارت آیوش کو ارسا ل کرتے ہوئے طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لئے انتہائی اہم مطالبات کئے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آیوروید اوریونانی طریقہ علاج کے فروغ اور بالخصوص تعلیم و تحقیق میں حکیم اجمل خان مرحوم کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دہلی میں ان کے نام پر ایک قومی یونانی یونیورسٹی قائم کی جائے۔ اس کے علاوہ ملک میں یونانی طریقہ علاج سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا کے طرز پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کے دیرینہ مطالبہ کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔اس سے ہندوستانی طریقہ علاج کو ملک اور بیرون ملک میں مقبو ل بنانے میں کافی مدد ملے گی۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ملک کے مختلف حصوں میں قائم ہونے والے نئے ایمس میں آیوش کا شعبہ قائم کرکے حکومت ہند کے فیصلے کی تعریف کی اور درخواست کی کہ آیوش کے اس طرح کے شعبوں میں آیوروید اور یونانی کو بھی یکساں اہمیت اور جگہ دی جائے تاکہ ہندوستانی طریقہ علاج کو پسند کرنے والے اس سے ایک ہی چھت تلے استفادہ کرسکیں۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ملک بھر کے تمام سی جی ایچ ایس ڈسپنسریوں میں آیوش کا شعبہ قائم کرنے کے حکومت کے منصوبے پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان ڈسپنسریوں میں آیوروید اوریونانی کو بھی یکساں اہمیت دی جائے گی ۔
پروفیسر مشتاق احمد نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے حکومت سے یونانی ڈسپنسریوں اور اسپتالوں نیز تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں یونانی کی خالی جگہوں کو جلد از جلد پر کرنے کے علاوہ جن اداروں میں پی جی اور پی ایچ ڈی کورسیز کو ابتدا میں تین سال کے لئے منظوری دی گئی تھی ان میں توسیع کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ایک دیگر قرارداد میں جنوبی افریقہ میں 2016سے خالی پڑے یونانی چےئر کو جلد از جلد پر کرنے اور امریکہ، یوروپ، ایران، انڈونیشیا ، ملائشیاء اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں میں جہاں لوگوں میں روایتی طریقہ علاج کے تےءں دلچسپی پائی جاتی ہے وہاں بھی اسی طرح کے چےئر قائم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image