NationalPosted at: Jan 24 2023 9:15PM یو این آئی ورکرز یونین کے الیکشن میں راجیش پوری صدر، اندر شیکھر شاہ جنرل سکریٹری منتخب
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) ورکرز یونین کے سال 2023-24 کے منگل کو ہونے والے الیکشن میں مسٹر راجیش کمار پوری کو صدر اور مسٹر اندر شیکھر شاہ کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔
ریٹرننگ آفیسر ارون کمار سنگھ اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر اویناش سود نے بتایا کہ محترمہ ساریکا ساہنی نائب صدر کے عہدہ کے لیے منتخب ہوئی ہیں ۔ سکریٹری کے دو عہدوں کے لیے محترمہ آشا مشرا اپادھیائے اور مسٹر رام لال تیواری کو منتخب کیا گیا۔
مسٹر راکیش کمار چوہان کو خزانچی کے عہدہ کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کے 12 ارکان کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔