Entertainment

اپنی دلکش آواز سے شائقین کا دل جیتنے والی مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے

سالگرہ کےموقع پر جاری
ممبئی، 08 ستمبر (یواین آئی) اپنی دلکش آواز سے شائقین کے دلوں کو محظوظ کرنے والی مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے آج 88 سال کی ہوگئیں۔
آٹھ (8) ستمبر 1933 کو مہاراشٹر کے سانگلی گاؤں میں پیدا ہوئیں آشا بھونسلے کے والد پنڈت دیناتھ منگیشکر مراٹھی تھیئٹر سے وابستہ تھے۔ محض نو برس کی عمر میں ہی والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور کنبہ کی معاشی ذمہ داری نبھاتے ہوئے آشا اور انکی بہن لتامنگیشکر نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گانابھی شروع کردیا۔
آشا بھونسلے نے 1948 میں اپنا پہلا گانا ’ساون آیا‘ فلم چنریا میں گایا تھا۔ سولہ سال کی عمر میں اپنے کنبے کی خواہشات کے برخلاف آشا نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑے گنپت راؤ بھونسلے سے شادی کرلی۔ ان کی یہ شادی زیادہ کامیاب نہیں رہی اور بالآخر انہیں ممبئی سے واپس پنے میں واقع اپنے گھر جانا پڑا۔ اسوقت تک گیتا دت، شمشاد بیگم اور لتامنگیشکر فلموں میں بطورگلوکارہ اپنا سکہ جماچکی تھیں۔
سال 1957 میں موسیقار او پی نیئر کی موسیقی ہدایت کاری میں پروڈیوسر ہدایت کار بی آر چوپڑا کی فلم ’نیا دور‘ آشا بھونسلے کے کیریئر میں ایک اہم پڑاؤ لے کر آیا ۔ سال 1966 میں فلم ’تیسری منزل‘ میں آشا نے آر ڈی برمن کی موسیقی میں ’آجا آجا میں ہوں پیار تیرا‘ گانے کو اپنی آواز دی جس سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی ۔
جاری۔ یو این آئی۔ شا پ۔ 1207