image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 11:42 Hrs(IST)
Regional

سی بی آئی اتل کو ریمانڈپر لے سکتی ہے

سی بی آئی اتل کو ریمانڈپر لے سکتی ہے

لکھنو، 16اپریل (یو این آئی)اناو میں عصمت دری اور قتل کے معاملہ کی جانچ کررہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جیل میں بند رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سنگھ کو ریمانڈ میں لینے کے لئے عدالت جاسکتی ہے۔
پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ا تل سنگھ عرف جگدیپ سنگھ کو چھ دن پہلے کانپور سے گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی اس معاملہ میں بانگرمؤ کے رکن اسمبلی اور اس کے ساتھی ششی سنگھ کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔اتل پر عصمت دری کی شکار کے والد کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس ڈائرکٹر جنرل او پی سنگھ نے گرفتار ی سے پہلے کہا تھا کہ ملزم کے خلاف پولیس کے پاس مناسب ثبوت موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کلدیپ کو ریمانڈ پر لینے کے بعد تفتیشی ایجنسی جیل میں بند اس کے بھائی تل کو بھی ریمانڈ پر لینے کی تیاری میں ہے۔ عصمت دری کی لڑکی کے گزشتہ تین اپریل کو وزیراعلی کی رہائش گاہ کے باہرخودسوزی کی کوشش سے ناراض اتل اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ کے والدے کی جم کر پٹائی کی تھی جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق بزرگ کی موت آنت پھٹنے سے ہوئی تھی۔
واقعہ کے بعد بڑھتے عوامی غصہ کے درمیان پولیس نے اتل سمیت چار لوگوں کو دس اپریل کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس معاملہ میں تھانہ انچارج سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا لیکن رکن اسمبلی کی گرفتاری سے پولیس بچنے کی کوشش کرتی رہی۔ سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا میں اس معاملہ کے طول پکرنے کے درمیان وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملہ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی سفارش کی جسے مرکزی حکومت نے بلاتاخیر منظور کرلیا۔ تفتیشی ایجنسی نے فوراََ کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی صبح رکن اسمبلی کو حراست میں لے لیا۔ 14گھنٹے تک مسلسل پوچھ گچھ کرنے کے بعد سی بی آئی نے اگلے دن اسے سی بی آئی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ پر لے لیا۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1230

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

...مزید دیکھیں
روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

روسی صحافی ایریمن کی موت کی تحقیقات ہو: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 20 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ نے روسی صحافی ایریمن کی پراسرار موت کے واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image