image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 10:42 Hrs(IST)
Regional

یوگی کی حکام کو نقل سے پاک امتحانات کرانے کی ہدایت

یوگی کی  حکام کو  نقل سے پاک  امتحانات کرانے  کی  ہدایت

لکھنؤ ،31 جنوری ( یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چھ فروری سے شروع ہو رہے سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے امتحانات کو ہر حال میں نقل سے پاک کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر یوگی نے کل دیر شام ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے ضلع افسران، پولیس سپرنٹنڈنٹوں اور ضلع اسکول انسپکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں نقل برداست نہیں کی جائے گی۔ ان کی حکومت اسٹوڈنٹس کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نقل سے پاک امتحان چاہتی ہے تو وقت سے پہلے تیاریاں مکمل ہو جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ داغدار مراکز کو امتحان سے باہر رکھا جائے۔ تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ، امتحان کے کمروں میں فرنیچر کا ٹھیک ٹھاک انتظام کیا جائے۔ امتحان مرکز کے انتخاب میں جن لوگوں رول رہتا ہے، وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی مناسب طریقے سے کریں ورنہ حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ امتحان مراکز پر بجلی کی سپلائی یقینی بناتے ہوئے بیک اپ کے لئے جنریٹر کا بھی انتظام کیا جائے۔ امتحان سے پہلے مرکز کے باہر ہی طلبا و طالبات کی چیکنگ کی جائے۔ طالبات کی چیکنگ صرف لیڈی روم انسپکٹرز/ ٹیچروں کی طرف سے ہی کی جائے۔ چیکنگ کے نام پر طلباء و طالبات کو غیر ضروری پرپریشان نہ کیا جائے۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ امتحان مرکز کے اندر نقل کرنے والے مواد، موبائل وغیرہ نہ پہنچے۔ کالج انتظامیہ کے افراد امتحان مرکز سے 200 میٹر کے فاصلہ پر رہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نقل سے پاک امتحان یقینی بنانے کی اجتماعی ذمہ داری ضلع مجسٹریٹوں ، پولیس سپرنٹنڈنٹوں اور ضلع اسکول انسپکٹرز کی ہوگی۔ نقل کی شکایت ملنے پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر یوگی نے امتحان کی تیاریوں کے سلسلے میں بلیا، دیوریا، غازی پور، جونپور، اعظم گڑھ، گورکھپور، باغپت، مظفرنگر، بلندشهر، شاہ جہاں پور، گونڈا، میرٹھ، اٹاوہ، مین پوری اور بدایوں کے ضلع مجسٹریٹوں ، پولیس سپرنٹنڈنٹوں اور ضلع اسکول انسپکٹروں سے براہ راست تفصیلات حاصل کیں۔
جاری،یو این آئی،اظ 1149

خاص خبریں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مصر کے صدر نے  رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

مصر کے صدر نے رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

قاہرہ، 25 اپریل (یو این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں :اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں :اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب، 25 اپریل (یواین آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے  انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image