RegionalPosted at: Jul 16 2019 10:36AM بلیا میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں لڑکی سمیت دوبچے ڈوبے
بلیا، 16 جولائی ( یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلیا میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوبنے سے ایک لڑکی اور لڑکے کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ سكندر پور علاقے کے پندها گاؤں کی 14 سالہ چندہ پیر کو اسکول سے چھٹی کے بعد سائیکل پر گھر لوٹ رہی تھی ۔ كیكوڑھا گاؤں کے نزدیک سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں گر گئی ۔ مقامی لوگوں نے چندہ کو گڈھے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ منیار علاقے کے تاج پورع مڈياري گاؤں میں آٹھ سالہ آدتیہ ساتھیوں کے ساتھ ایک گڈھے میں نہا رہا تھا ۔ اس دوران وہ ڈوب گیا ۔ مقامی لوگوں کی امداد سے بچے کو پانی سے نکال کر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا۔
یواین آئی ۔ ک ج