RegionalPosted at: Feb 28 2017 1:05PM اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ہوئے تشدد کے معاملے میں 18 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
مہوبہ، 28 فروری (یواین آئی) اترپردیش کے مہوبہ میں چوتھے مرحلے کی پولنگ سے پہلے ہوئے تشدد کے معاملے میں 18 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ فتح پور بجريا پولیس چوکی علاقے میں 23فروری کو پولنگ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا تھا۔ کچھ لوگوں نے فائرنگ بھی کی۔ اس معاملے میں سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی امیدوار سدھ گوپال ساہو اور بی ایس پی امیدوار سابق ممبر اسمبلی ارمردن سنگھ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں 18 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جاری۔یواین آئی۔ایف اے